ضلع جنوبی میں پیٹرول فلنگ اسٹیشنز کی چیکنگ ،2 کو نوٹس جاری

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشادعلی سوڈھر کی خصوصی ہدایات پر ضلع جنوبی میں پیٹرول فلنگ اسٹیشنز کی چیکنگ کا آغاز کر دیا، صدر، گارڈن، لیاری، سول لائن اور آرام باغ سب ڈویژن میں مہم کی سربراہی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد کی گئی ہے ، گارڈن کے علاقے میں 2 فلنگ اسٹیشنز کو کم مقدار میں شہریوں کو پیٹرول دینے پر نوٹسز جاری جبکہ ضلع جنوبی میں مختلف فلنگ اسٹیشنز پر پیٹرول کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور پورے ضلع میں حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر محسن نے محکمہ ویٹ اینڈ میجرمنٹ کے انسپکٹر کی سربراہی میںٹیم کے ہمراہ گارڈن کے مختلف فلنگ اسٹیشنز پر انسپکشن کی۔ انہوںنے کہا کہ کم پیٹرول دینے والے دو فلنگ اسٹیشنز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔