(ن) لیگ سندھ کی تقریب،کارکنان ڈشیں اٹھاکرلے گئے

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سندھ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں جمعرات کو منعقدہ تقریب کے موقع پر ظہرانے میں بدنظمی، کارکنان کھانے کی ڈشیں اٹھا کر لے گئے۔ اس بارے میں ہوٹل انتظامیہ کا موقف تھا کہ 200 افراد کے لیے کھانا تیار کیا گیا تھا جبکہ افراد کی تعداد 5 سو سے زائد ہوگئی ۔سیاسی لوگوں کی (ن)لیگ میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی تھے ۔تقریب دوپہر ایک بجے شروع ہوکر سہ پہر ساڑے 4 بجے اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد پارٹی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے اور بعض کھانے کے بھرے ڈشیں بھی اٹھا کر لے گئے۔ اس موقع پر کھانے کی دھکم پیل میں بعض لوگوں کے کپڑے بھی خراب ہوگئے، تقریب کے منتظمین خاموش تماشائی بنے رہے۔