کھلے سمندر میں 31 ماہی گیروں کی جان بچالی گئی

162

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے کھلے سمندر میں2 کامیاب سرچ اینڈریسکیو آپریشن کیے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 31ماہی گیروںکی جان بچا لی گئی۔ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی۔ اس کو دوپہر 2مختلف ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں کہ،جن میں بتایا گیا کہ ال کھوکھر نامی ماہی گیر کشتی اورال حجاج نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلیوں کے شکار کے لیے نکلی تھیں اس وقت کھلے سمندر میں اورماڑہ سے تقریباً 08 ناٹیکل میل دور مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہیں۔ PMSA کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراََ روانہ ہوئی۔ موقع پر پہنچ کر ال کھوکھر نامی ماہی گیر کشتی میں سوار 6 ماہی گیروں کی جان بچائی۔ جبکہ ال حجاج نامی ماہی گیر کشتی میں سوار 25 ماہی گیروں کی کشتی کے انجن کو مرمت کیا۔