دین اسلام کاتصور کبھی فرسودہ نہیں ہوسکتا،شاہد ہاشمی

221

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی شرقی کراچی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلام ایک پروگریسو مذہب ہے جس طرح انسانی تمدن ارتقاء کررہا ہے دین اسلام بھی اسی لحاظ سے پروگریس کررہا ہے قرانی تعلیمات ہر دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں دین کا تصور کبھی پرانا نہیں ہوسکتا انسانی زندگی کا ہر دائرہ اسلام کا دائرہ ہے۔ہر گوشہ زندگی میں اسلام نے مکمل رہنمائی فراہم کی ہے۔اسلام ہمہ جہتی اور ہمہ پہلو دین ہے اسلامی حکومت کے قیام کے لیے کوشش کرنا ہماری ذمے داری ہے۔ وہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے اجتماع امیدواران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر نائب امیر اور شعبہ امیدواران کے نگران سید افتخار احمد نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ سید مودوی رحمۃ اللہ علیہ نے یہ واضح کردیا تھا کہ ہماری دعوت کسی گروہ عقیدے یا مسلک کے لیے نہیں ہم اللہ کے دیے ہوئے مشن کو پورا کرنے کے لیے اٹھے ہیں۔