سندھ اسمبلی اجلاس میں کھلبلی، ارکان گتھم گتھا

394

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اسپیکر ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے تقریر کے دوران کہا کہ سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے جس پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور  ایوان شور شرابے میں تبدیل ہوگیا۔

رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ اور خرم شیر زمان میں شدید تلخ کلامی ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ارکان میں غیرپارلیمانی الفاظ کا بھی تبادلہ ہوا اور ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایوان میں بچوں کی طرح نہیں لڑیں، بہت افسوس کی بات ہے کہ دعا کے دوران خلل ڈالا گیا اور اگر ایوان نہیں چلانا تو میں ملتوی کردیتا ہوں۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ پارلیمانی زبان استعمال کریں، بازاری زبان استعمال نہ کریں اور جن اراکین کو لڑنا ہے وہ اسمبلی کے باہر جا کر لڑیں۔