برلن: تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ

559

برلن: جرمنی میں یورپی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ پکڑی گئی جبکہ یہ ہیروئن لاطینی امریکی ملک پیرا گوئے سے آنے والےکنٹینرز میں چھپائی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق جرمن کسٹم حکام نے اسمگل کردہ 16 میٹرک ٹن کوکین ہیمبرگ کی بندرگاہ سے پکڑ لی ہے اور یہ اب تک ضبط کی گئی کوکین کی سب سے بڑی مقدار ہے جبکہ یہ اسمگل کردہ کوکین 5 کارگو کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی ایک کمپنی نے جرمن حکام کو خفیہ اطلاع فراہم کی تھی جس پر جرمن کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کی جبکہ جرمن کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ یہ کوکین لاطینی امریکی ملک پیرا گوئے سے آنے والے 5 کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی ، جسے 12 فروری کو پکڑا گیا تھا تاہم میڈیا سے واقعے کو چھپایا گیا کیونکہ تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

کسٹم حکام کا کہناتھا کہ میڈیا کو تاخیر سے بتانے کا فائدہ یہ ہوا کہ تفتیش کے دوران کوکین کی برآمدگی کا واقعہ جرمنی سے باہر تک پھیل گیا ہے اور تفتیش میں نیدرلینڈز سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص نے پیراگوائے سے اس کوکین کی بحری راستے سے کارگو میں چھپا کر جرمنی اسمگلنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اسی لیے اس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد حکام نے آج اس بارے میں میڈیا کو بھی مطلع کیا ہے۔