توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے،شہزاد اکبر

192

پشاور: وفاقی وزیر شہزاد اکبر نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پریس کانفرینس پر ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی.

شہزاد اکبر نے ہائیکورٹ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی توہین عدالت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تاہم اس موقع پر سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے بھی عدالت سے معافی مانگ لی.

اس پر ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جب کبھی کسی کے بھی خلاف فیصلہ آئے تو زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیئے، اٹارنی جنرل نے اس فیصلے کا حوالہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو دیا اور کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کے فیصلہ اچھا ہے جبکہ دوسری طرف اسی فیصلے کے خلاف پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں.

ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو حلفی بیان جمع کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ساتھ  وفاقی وزراہ فواد چودھری اور فردوس آشق عوان کو اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا