غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت

103

سعودی عرب نے غیرملکیوں سے شادی شدہ اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ‏دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی منظوری کے بعد محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکیوں سے شادی ‏شدہ شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

اجازت ملنے کے بعد غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین اپنے غیرملکی شوہروں کے ہمراہ ‏باہر جاسکتی ہیں جب کہ بیرون ملک موجود غیرملکی شوہروں سے ملاقات کے لیے بھی سفر کر ‏سکتی ہیں۔

بیرون ملک سفر کے لیے نکاح نامے کی شرط رکھی گئی ہے، نکاح نامہ دکھانے کے بعد انہیں بیرون ‏ملک جانے کی اجازت ہو گی۔