سینیٹ الیکشن: رؤف صدیقی کی اپیل مسترد، نااہلی برقرار

361

کراچی: سینیٹ الیکشن سے قبل ایم کیوایم پاکستان کے لیے برُی خبر ، ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قرار دے دیے گیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رؤف صدیقی کی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا گیا اور ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا ہے  جبکہ  گذشتہ روز عدالت میں رؤف صدیقی نے اپنے مؤقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پر پورا اترتی ہے، پہلےبی اے دو سال کاتھا اور اب اگر بی اے چار سال کا ہوگیا تو میرا کیاقصور ہے۔

رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کامستقبل میرے کیس سےجڑاہے ، جنہوں نے 2 سال کا بی اےکیا ان کاکیاقصور ہے، جنہوں نےکےجی ون ، کےجی ٹو نہیں کیاپھر کیاکریں گے۔

یاد رہے رؤف صدیقی نے اپنے کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ مجھےسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ، جس پر عدالت نے روف صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی تھی۔

خیال رہے آر او نے ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے روف صدیقی کےکاغذات مستردکردیےتھے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ آفسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔