اسرائیلی پولیس اہلکار نے بچوں کے سامنے ہی بیوی کو قتل کردیا

556

مغربی کنارے کے شہر نال میں اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں اسرائیلی پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس کے تفتیشی محکمہ نے 35 سالہ ڈیانا راز کے قتل کے ساتھ بچوں کے ساتھ طالمانہ رویہ اپنانے پر لُد کی سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے امیر راز پر فردِ جرم عائد کیا ہے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق جوڑے کے مابین ایک جھگڑا ہونے کے بعد امیر راز نے اپنے تین بچوں کو 8.2 میٹر لمبی رسی سے باندھ دیا تھا۔ جب ڈیانا راز نے اس حرکت پر اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کی امیر راز نے اہلیہ کا گلا دبانے کی کوشش کی تاہم بیوی نے جدوجہد کے باعث اپنے آپ کو چھڑا لیا۔ شوہر نے فوراً اُس پر چاقو سے حملہ حملہ کرکے زخمی کردیا اور پھر اپنی سروس پستول سے اہلیہ کی ٹانگوں پر گولی ماری اور پھر سر پر۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی پولیس اہلکار شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کا قتل ہوتا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی 28 سالہ پولیس اہلکار ماسریشا واسا پر سروس پستول سے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنا گئی تھی۔