ری پولنگ سے بڑے سوالات ابھی باقی ہیں، مریم نواز

401
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے عوام میں اپنی ساکھ اورعزت میں اضافہ کیا ہے، ری پولنگ سے بڑے سوالات ابھی باقی ہیں۔

مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ کی عزت اورجمہوریت پریقین رکھنےوالےہرشہری کاسرفخرسےبلندکیا،عوام نےنہ صرف ووٹ ڈالااپنےووٹ پرپہرہ بھی دیا۔

نائب صدرمسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عوام نےبرستی گولیوں،دھاندلی اورخوف کےماحول میں نکل کرووٹ ڈالا، منصفانہ انتخابات کے لیے ان سب کو کٹہرے میں لانا اور سازش کی کڑیاں کھولنا لازمی ہے۔