‘کرم اور ڈسکہ کے نتائج منظور نہیں،دوبارہ الیکشن کروائے جائیں’

410

جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی  اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی الیکشن کمیشن دونوں حلقوں  میں ضمنی انتخاب دوبارہ کروائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  کرم  اور ڈسکہ میں دھاندلی سے نتائج بنائے گئے، ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے اور دوبارہ انتخاب کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ان حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنااہل امیدوارکوجتوایا گیا، دونوں حلقوں پر انتخابات کے نتائج کوتسلیم  نہیں کریں گے  ہمیں کرم ایجنسی  اورڈسکہ میں دھاندلی  قبول نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگ جاری ہے دوقبائل میں خونریزی ہورہی ہے، جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں،  قبائلی تصادم میں 5 اموات ہوچکی ہیں، فاٹا انضمام کے بعد وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ پرانا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں آئین خاموش ہوتا ہے وہاں پارلیمنٹ کو کرداراداکرنا ہوتا ہےحکومت کوسرپرائز یہی ہوگا کہ ہم  کامیا ب ہوں گےججز  کے  کے ریمارکس میں آئین سے متعلق  کہاگیاکہ آئین خاموش ہے،عدالت کوخود کوفریق نہیں بنانا چاہیے۔