این اے 75 الیکشن: حکومت کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

352

اسلام آباد:حکومت نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ،قانونی چارہ جوئی پی ٹی آئی کا حق ہے  اور اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے75کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18مارچ کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔