فیس بک کی اسمارٹ واچ

466

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے بھی اب اپنی اسمارٹ واچ تیار کرنے پر کام شروع کر دیا ہے جو کہ آئندہ سال متعارف کرانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ واچ کے پہلے ورژن میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور بِلٹ اِن سیلولر کنکشن موجود ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ واچ بھی دیگر اسمارٹ واچز کی طرح ہی فٹنس اور صحت سے متعلق فیچرز سے لیس ہو گی۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ مارکیٹ میں کس حد تک کامیاب ہو گی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ صارفین کی پرائیوسی کے حوالے سے کمپنی کا ریکارڈ خاصا بہتر نہیں ہے۔