کورونا: کوویکس ویکسین کی پہلی امداد گھانا پہنچ گئی

314

مغربی افریقہ کا ملک گھانا مفت کوویکس ویکسین حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

عالمی ادارہ برائے صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے دنیا کے تمام ممالک میں کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کی پہلی امداد مغربی افریقہ کے ملک گھانا پہنچ چکی ہے۔ یہ امداد ویکسین کی چھ لاکھ خواراک پر مشتمل ہے جبکہ پہلے مرحلے میں یہ خوراک ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔ گھانا کی آبادی 30 لاکھ ہے اور یہاں غربت کی شرح 56.30 فیصد ہے۔ویکسین کی فراہمی کے علاوہ یہاں کے مقامی اداروں کے ورکرز کو بھی کورونا ویکسین کے استعمال اور اس کی ترسیل کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کوویکس ویسکین پروگرام کے تحت رواں سال کے اختمام تک 2 ارب کورونا ویکسین تیار کی جائیں گی جنہیں دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا البتہ ترجیحی بنیادوں پر پسماندہ ممالک شامل ہوں گے۔ کوویکس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ بھارت کو 9 کروڑ 72 لاکھ، پاکستان کو ایک کروڑ 72 لاکھ، نائیجیریا کو ایک کروڑ 60 لاکھ، انڈونیشیا کو ایک کروڑ 37 لاکھ، بنگلہ دیش کو ایک کروڑ 28 لاکھ اور برازیل کو ایک کروڑ 6 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔