آرمینیا میں بغاوت کی کوشش پر فوج کا سربراہ برطرف

388

آرمینیا میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، وزیراعظم نے بغاوت پر اکسانے والے فوج کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نکول پشنیان نے آرمینی  فوج کی بغاوت کی کوشش کی مذمت کی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فوجی سربراہ نے فیس بک کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئےفوجیوں سے حکومت کی اطاعت کی بجائے ان کے احکامات  ماننے پر زور دیا تھا۔

آذربائیجان سے کاراباغ جنگ  میں شکست پر آرمینیائی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو ئے تھے اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

 جنگ میں جانی و مالی نقصان کے بعد امن معاہدے پر فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ فوج کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کی صورت میں بے پناہ قربانیاں رائیگاں  ہوگئیں ۔

وزیراعظم اور فوجی سربراہ میں حال ہی میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوا جب وزیراعظم نے ڈپٹی چیف اور جنرل اسٹاف کو گزشتہ ہفتے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔