وزیراعظم کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟

380

وزیر اعظم عمران خان کے دو روزہ سری لنکا کے دورے پر کتنا خرچہ آیا اس کے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے دورہ سری لنکا کی تفصیلات شیئر کیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ 2016 میں نواز شریف نے دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار 266 ڈالرز خرچ کیے جب کہ وزیر اعظم کا دورہ 34 ہزار 8 سو ڈالرز میں ہوا۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سادگی اور کفایت شعاری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کر دی۔