سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

773

سینیٹ الیکشن 2021 میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔

چیف الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن لڑنے والے امیدوار آج شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو، دو نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے۔ 7 جنرل نشستوں پر 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

اب تک مسلم لیگ (ن) کے بلیغ الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران تعینات کر دیے گئے۔ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔