عدالت کا 30 روز میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کا حکم

470

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 روز کے اندر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیے۔

عدالتی حکم کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت قانون اور وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اورحکومت پر اعتماد ہے کہ سائلین کا مسئلہ حل کریں گے۔ ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے لیکن بنیادی حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے۔

اطہر من اللہ نے کہا کہ بیوروکریٹک مسائل میں نہ الجھائیں، 30روز میں کام شروع ہونا چاہیے۔