مدارس میں 30 ملین سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، حنیف جالندھری

215

شہدادپور (نمائندہ جسارت) پورے پاکستان میں 95 فیصد مدارس محکمہ تعلیم میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ مدارس میں 30 ملین سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، جن کو قرآن ہ حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاری محمد حنیف جالندھری نے شہدادپور کے جامعہ دارالعلوم الحسینہ میں اجتماع تکمیل القرآن و تکمیل صحیح بخاری کے اجتماع سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس 250/300 سال سے تعلیم دے رہے ہیں۔ یہاں پر بچوں کو امن ومحبت بھائی چارگی کا درس دیا جاتا ہے۔ مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا یورپ کی سازش ہے۔ یورپ میں اسلام فوبیا کی وجہ سے اسلام کو بدنام کو بدنام کیا جارہا ہے، جبکہ اسلام محبت سے پھیلا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ اس کے اسکولوں اور کالجز میں عربی کو لازمی سبق کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پرویز مشرف کے دور حکومت میں غیر ملکی طلبہ کو پاکستان میں دینی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی، جس سے غیر ملکیوں طلبہ کی پاکستان آمد کم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس ملک بھر میں تمام فقہ کے اجماع کے ساتھ مدارس کا تحفظ اور ملکی قوانین کے مطابق چیک اینڈ بیلنس پر یقین رکھتی ہے۔ مدرسہ دارالعلوم الحسینہ میں 92 طلبہ نے حفظ قرآن، 2 طالبات نے حفظ قرآن، 9 طلبہ نے صبا اشراع اور 8 طلبہ نے علماءکرام کا کورس مکمل کرنے پر انہیں اسناد دی گئیں۔