جرمنی: داعش سے تعلق کے الزام میں سابق امام مسجد کو سزا

124

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت نے مسجد کے سابق امام کو دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق احمد عبدالعزیز عبداللہ پرایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے تعلق، دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور تشدد کے واقعے میں کردار ادا کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو نوجوانوں میں شدت پسندی پیدا کرنے اور انہیں داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں بھیجنے کا بھی ذمے دار قرار دیا۔