نائیجیریا میں دھماکے اورمسلح حملے‘ 10 افراد ہلاک‘ 47 زخمی

181

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنو میں 3 مختلف مقامات پر زور دار دھماکوں اور مسلح حملوں میں 10 افراد ہلاک جب کہ 47 زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میدوگوری شہر میں شدید دھماکے اور مسلح حملے کیے گئے، جن میں 10 افراد ہلاک جب کہ 47 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بھیج دیا گیا ہے اور ساتھ ہی واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام علاقے میں اکثر حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔