ملائیشیا نے میانمر کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن ملک بدر کردیے

400

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے میانمر کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن افراد کو ملک بدر کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملائیشیا نے میانمر کی فوج کی جانب سے بھیجے گئے 3 بحری جہازوں کے ذریعے پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک روانہ کیا، جب کہ کوالالمپور کی عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری بدھ کی صبح تک روکنے کے احکامات دے رکھے تھے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تحت رجسٹرڈ کیے گئے تارکین وطن کو ملک سے نہیں نکالا۔