امریکی صدر اور عراقی وزیراعظم کی راکٹ حملوں پر بات چیت

245
بغداد: عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فون پر بات کررہے ہیں

واشنگٹن ؍ بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں سے متعلق بات چیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی تنصیبات پر حملوں کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے عراق کی خود مختاری اور آزادی کے لیے امریکی مدد کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیر اعظم الکاظمی کی کاوشوں کو سراہا۔