جی سیون وزرائے خارجہ کی میانمر میں تشدد کی مذمت

79

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) 7 بڑے صنعتی ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’’جی سیون‘‘ کے وزرائے خارجہ نے میانمر میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف اسلحہ کا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ دوسری جانب میانمرمیں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ گزشتہ روز بھی ینگون میں مختلف اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مارچ کیا اور آمرانہ نظام کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔