حیدرآباد:سرے گھاٹ سے ہوائی فائرنگ کرنےوالا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

220

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران2ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلےے۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ تھانہ پولیس نے ماڑیچی محلہ خاکی شاہ درگاہ کے قریب ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم علی شیر راجپوت کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ دوسری جانب مارکیٹ تھانہ پولیس نے مقامی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کے رشتے دار وصی قریشی کو آتش بازی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔آتش بازی سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھاگرفتار ملزم کے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔