کرپشن ریفرنس ، مرکزی ملزم روشن قناصرو کو سینٹر ل جیل بھیجنے کا حکم

172

کراچی(نمائندہ جسارت)احتساب عدا لت نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس میں مرکزی ملزم روشن قناصرو کو سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کی لانڈھی جیل منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، ریفرنس کے شریک ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں احتساب عدالت نے ریفرنس کے مفرور ملزم وقار شاہ سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔