پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 1.1ارب ڈالرکا منصوبہ منظور

341

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 10کروڑ ڈالر کا سالانہ منصوبہ منظور ہو گیا ۔معاہدے کے تحت ادھار پیٹرول پی ایس او اور پارکو کو جبکہ ایل این جی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کے ماتحت ادارے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کے ساتھ ایک ارب 10کروڑ ڈالر کا سالانہ معاہدہ طے پا گیا ہے ،اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کا اہم مالیاتی پارٹنر رہا ہے، اور فنانسنگ معاہدہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے، کورونا سے متاثر معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، تیل و گیس کا شعبہ معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی ای او حانی سلیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔اعلامیے کے مطابق یہ سہولت رواں سال پی ایس او، پارکو اور پی ایل ایل کو تیل و گیس کی درآمد میں تعاون فراہم کرے اور 1.1 ارب ڈالر سہولت سے فارن ریزرو کو تقویت ملے گی۔