ثنا ہارون اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی مرکزی ناظمہ اعلیٰ منتخب

182

راولپنڈی (اے پی پی) ثنا ہارون کو اسلامی جمعیت طالبات کی ناظمہ اعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے مطابق تنظیم کے 25ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرتنظیم کے ارکان نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ایم فل کی طالبہ ثنا ہارون کو سیشن2021ء کے لیے ناظمہ اعلیٰ منتخب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثنا ہارون نے کہا کہ طالبات کو اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے رجحان کو ترویج دینا اور جمعیت کو طالبات کی مقبولِ عام تنظیم بنانا ہماری ترجیح ہوگا۔ اسلامی جمعیت طالبات ہمیشہ طالبات کو اسلام کی خدمت اور پاکستان کی تعمیر وترقی کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی رہے گی۔