سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل احمد صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع

71

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی ہے۔ سابق سرکاری افسر راحیل احمد صدیقی جو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات رہ چکے ہیں پر پی ایچ اے میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب نے پی ایچ اے فیلڈ سپروائزر جاوید حامد سے بوگس ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔