منی لانڈرنگ ریفرنس ،شہباز شریف کیخلاف سماعت 4 مارچ تک ملتوی

94

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے شہباز شریف و خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی بغیر کارروائی سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی۔ بدھ کو عدالتی سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکورٹی حصار میںسینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔