سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظرثانی کیلیے سفارشات طلب

171

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام سرکاری ملازمین (سول ومسلح افواج) کی تنخواہوں پرنظرثانی کے لیے پے اینڈپنشن کمیشن کوآنیوالے بجٹ سے قبل اپنی سفارشات دینے کی ہدایت کی گئی ہے، تخفیف تفاوت الاؤنس پے اینڈپنشن کمیشن کی حتمی سفارشات آنے تک عبوری بنیادوں پردیا گیاہے۔ یہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے پریس کے بعض حصوں میں شائع آرٹیکل کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے مساوی تنخواہ یا بنیادی تنخواہ کے برابریا اس سے100فیصد زیادہ کارگردگی الاونس نہ لینے والے گریڈایک سے لیکر گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لیے یکم مارچ 2021 سے 2017ء کے بنیادی اسکیل کی بنیادپر25 فیصد تخفیف تفاوت الاونس کی منظوری دی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ پے اینڈپنشن کمیشن کوپنشن کے موجودہ نظام کاجائزہ لینے اوراس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لیے بھی کہاگیاہے۔