ناردرن اسپورٹس گورنر گولڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں

482
پشاور: گورنرگولڈ کپ میں ناردرن اسپورٹس کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

پشاور( جسارت نیوز)30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ناردرن اسپورٹس نے رائل پشاور پینتھرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔جم خانہ کلب گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں رائل پشاور پینتھرز کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔زکریا خان نے سب سے زیادہ 37رنز بنائے۔ناردرن اسپورٹس کی جانب سے عثمان آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے37 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ناردرن اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ تین وکٹوں سے جیت لیا ۔فرمان خان نے ناقابل شکست36 رنز بنائے۔ زبیر نے28 اور رشید نے27 رنزا سکورکیے۔ رائل پشاور پینتھرز کلب کی جانب سے زکریا خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔