فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار650روپے کا ہوگیا

535

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2ڈالر مہنگا ہو کر 1809ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 50روپے سستا ہو کر 1لاکھ 10ہزار650روپے اور دس گرام سونا 43 روپے سستا ہو کر86ہزار959روپے کا ہو گیا۔