ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی کال موخر کردی

331

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی پالیسی کی تشکیل کے لیے اعتماد میںلیے جانے کی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال کو10مارچ تک موخر کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں ایل پی جی کی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فائنل ایل پی جی پالیسی کی منظوری سے پہلے متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے گااورچند دنوں میں ایل پی جی پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا،عرفان کھوکھر کے مطابق معاون خصوصی ندیم بابر سے ملاقات اور ان کی جانب سے کی گئی یقین دہانی کے بعد ایل پی جی انڈسٹری نے ہڑتال 10 مارچ تک موخر کر دی ہے۔