۔24گھنٹوں میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے،مراد علی شاہ

249

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14 مریض انتقال کرگئے جبکہ348 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور619افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10918 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں348 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3.2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4315 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 12097 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11680 گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور410 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 372 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 348 نئے کیسز میں سے183 کا تعلق کراچی سے ہے ۔