رہزنی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 33ملزم گرفتار

262

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران رہزنی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 33ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے ایک چھاپامار کارروائی میں ڈکیتی اور رہز نی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان شیری،بابر اور اعجاز کوگرفتار کرلیا، جن سے مسروقہ رکشا D_16_24659 برآمد ہو ا،جیکسن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔نبی بخش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کریمنل یاسر ولد عبدالرشیدکو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک پستول اور حیدری تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی،چاکیواڑہ پولیس نے ایک چھاپامار کارروائی میںموٹر سائیکل چوری میں ملزم فرحان کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ملزم ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی،کلاکوٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں کرتے ہوئے موٹر سائیکلیوں کی چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،فیروز آباد پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر سلمان مجتبیٰ نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کرنے والے 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور موٹر سائیکل نمبر KMK 3742 برآمد ہوئی، منگھوپیر پولیس نے دہشت گردی اور بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم جہانزیب ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 125 موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔ زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں علاقہ مکینوں نے موٹر سائیکل چور لفٹروں کے گودام کی اطلاع مددگار 15 کو دی جس پر مددگار 15 موقع پر پہنچ گئی اور دو موٹرسائیکل چوروں کو گھر سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے06 موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کرکے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کریمنل پکوڑا گروپ کے سرغنہ عابد عرف پکوڑا ولد بشیر احمد اور عابد ولد عامر کو گرفتارکرلیا ۔ پاکستان بازار پولیس نے تین ملزمان فاروق ولد نور محمد،سلیم ولد عمر علی، عبدالجبار ولد عبدالستار کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 12-L مچھلی مارکیٹ سے بین الصوبائی منشیات فروش ملزمان کے سرغنہ ابوالفیاض ولد نزیر احمد کو گرفتار کرلیا ،سہراب گوٹھ پولیس نے 2 منشیات عیسیٰ عر ف سرواورامیر محمد،جبکہ شیشہ مافیا کے تین کارندوں عظیم الدین، ساجد اور شایان، جمشید کوارٹر پولیس نے 5 ملزمان فتح محمد، نظام اور کاشف ،گلشن اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرمنل شاہ میر،کلاکوٹ پولیس نے ایک ملزم محمد فیصل،میٹھادر پولیس نے منشیات فروش افضل سبحان عرف سمندرخان اور گارڈن پولیس نے گٹکا سپلائرسیدنعیم علی کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔