سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل مریم نواز نیب آفس طلب

107

لاہور (نمائندہ جسارت) نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 2 مارچ کی صبح 11 بجے نیب آفس طلب کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب آفس طلبی جاتی امراء اراضی کیس کے زمرے میں آئی ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاتی امراء اراضی سے متعلق تمام تفصیلات اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔