کورونا اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے‘ عالمی ادارہ صحت

277

جنیوا (آن لائن) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ہفتے میں عالمی سطح پر کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے‘ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا کے24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں11 فیصد کم ہیں‘ اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے‘ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے تقریباً 66 ہزاراموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔