گرین بس سروس کا دوسرا فیز رواں سال مارچ میں مکمل ہوجائیگا

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس سے متعلق خوشخبری سنا دی۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیز ون مکمل ہوچکا‘ دوسرا فیز مارچ 2021ء تک مکمل ہوجائے گا‘ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی‘ تمام ٹینڈرز ہوچکے ہیں‘ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا ہے‘ گرین بس چلانے کے لیے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا‘ 11 ارب روپے سے تکمیل کو پہنچنے والا منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کو جوابی دلائل کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔