مقبوضہ کشمیر: جعلی مقابلے میں 4کشمیری نوجوان شہید

56

اسلام آباد(اے پی پی)بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ علاقے میں بھارتی قابض فوج نے بدھ کی علی الصبح جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی پر گامزن ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر وادی بھر میں یو م سیاہ منایا جا رہا ہے ۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل حریت قیادت نے کی تھی ۔ اس موقع پر سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں مودی کی مخالفت کے پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی کے مختلف علاقوں میں مودی کی مخالفت والے سیاہ پرچم بھی لہرائے ۔ دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے چھاپوں اور محاصروں کا سلسلہ جاری رکھا ۔