وفاقی حکومت نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیدیا

372

اسلام آباد (آ ن لائن) معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے گیس مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم نے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ ایل پی جی کی نئی پالیسی کی منظوری متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لے کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے مشاورت کے لیے چند دنوں بعد اجلاس بھی بلایا ہے۔