نیپرا بجلی کی قیمت میں ردوبدل کے لیے درخواست پر آج سماعت کرے گی

42

210225-01-
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ کی درخواست کی سماعت (آج) جمعرات کو کرے گی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 93 پیسے اضافہ کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے جس میں تمام متعلقہ فریقین سے رائے طلب کی گئی ہے، درخواست کی سماعت کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔