پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

277

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل ہے اور اس نے اب تک ایک میچ کھل کر دو پوائنٹس حاصل کیے اور دوسری پوزیشن پر ہیں  جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا اور اس کے بھی دو پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ کے باعث اس کی پوزیشن تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل6 میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا تھا جبکہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو: لاہور قلندرز پہلے، کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔