‘پاورہٹنگ کیلئے پلیئرز گالف کھیلنا شروع کریں’

234

لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیوڈ وزے نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاورہٹنگ کو بہتر کرنے کیلئے پلیئرز گالف کھیلنا شروع کریں گالف کھیل کر ہی محمد حفیظ کی پاور ہٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی شاندار ہے پاکستان میں کسی بھی لمحہ  عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا۔

ڈیوڈ وزے نے کہا کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام نے حیران کن ٹیلنٹ فراہم کیا، کہ پاورہٹنگ کو بہتر کرنے کیلئے پلیئرز گالف کھیلنا شروع کریں گالف کھیل کر ہی محمد حفیظ کی پاور ہٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو اب نچلے نمبرز والی ٹیم نہ سمجھا جائےقلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی کہ جسے کوئی کمزور یا ٹیبلز پر آخری پوزیشن میں رہنے والی ٹیم سمجھے یہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔

ڈیوڈ وزے نے کہا کہ بیس بال اور گالف کے کھلاڑیوں کا سوئنگ ایک جیسا ہے لیکن عام طور پر کرکٹرز کا مختلف ہے کیوںکہ کرکٹرز کو مختلف تکنیک سکھائی جاتی ہے مگر پاور ہٹنگ میں ایسی تکنیک نہیں چلتی اور گزشتہ دو سال کے دوران سب نے دیکھا ہے کہ کرکٹ میں پاوور ہٹنگ کی بنیادیں کس طرح تبدیل ہوئی ہیں۔