پی ایس ایل: 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

362

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اعلامیے کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میں تماشائی اسٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شرکت کرسکیں گے، پلے آف میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کےساتھ شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔