بیوی کی مدد سے شوہر نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

315

22 فروری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے بیوی نے شوہر کو ایک منٹ میں 35 ٹی شرٹس پہننے میں مدد کی۔

ڈیوڈ رش جنہوں نے ایس ٹی ای ایم کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے 150 سے زیادہ گینز ریکارڈ توڑے ہیں ، نے کہا کہ اس سے قبل وہ اور ان کی اہلیہ ، جینیفر نے پہلے 2020 کے موسم گرما میں اسی ریکارڈ کی کوشش کی تھی لیکن 32 ٹی شرٹس پہننے کے باوجود ان کی کوشش کو ناکام قرار دیا گیا کیونکہ ہر قمیض کو جسم کے چاروں طرف سے کمر تک آنا چاہیے۔

رش نے حالیہ ریکارڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے  35 ٹی شرٹس کو کمر تک کھینچنے میں اہلیہ کی مدد لی۔

رش نے کہا کہ ایک مددگار کی موجودگی ریکارڈ بنانے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوئی کیوں کہ اتنے کپڑے پہننے سے بازو کی نقل و حرکت محدود ہوجاتی ہے۔