اب پارلیمنٹ کا گھیراؤ ہوگا، بھارتی کسانوں کی حکومت کو وارننگ

322

راجستھان: بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا اگر کہ اگر حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا تو کسان پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے اور اس کی کال کسی بھی وقت دی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش کا کہنا تھا کہ کسان مارچ کیلئے تیار رہیں، کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے اور حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار 40 لاکھ ٹریکٹرز سڑکوں پر آئیں گے۔

راکیش نے یہ بیان راجستھان کے سیکر ضلع میں کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ کانفرنس میں 20،000 سے زائد کسان شریک ہوئے۔

کسان یونین کے رہنما نے کہا کہ اس بار پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس بار چار لاکھ ٹریکٹروں کی جگہ 40 لاکھ ٹریکٹر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاشتکار انڈیا گیٹ کے قریب پارکوں میں ہل چلا کر وہاں فصلیں اگائیں گے۔ اگر حکومت ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کرتی ہے تو کسان بڑی کارپوریشنز کے گوداموں کو مسمار کردیں گے۔