نیب نے مریم نواز کو طلب کرلیا

286

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں 2 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نیب لاہور نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تاہم وہ ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر انتظار کے بعد واپس چلی گئیں تھیں۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد جب مریم نیب آفس پہنچیں تو آفس کا گیٹ بند تھا اور مریم نواز کو اندر جانے نہیں دیا گیا تھا۔

نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

اگست 2020 میں جاتی امرا اراضی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کو نٹس جاری کیے گئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ شریف خاندان نے جاتی امرامیں اباؤ اجداد کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیا۔