سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے جمہوریت مضبوط ہوگی، محمد سرور

78

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی، اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے جمہوریت کی نفی کر رہی ہے ،ملک میں کوئی مڈٹر م یا شارٹ ٹرم انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن کو لانگ مارچ کر نے کی بجائے الیکشن کا انتظار کر نا چاہیے ،عام آدمی کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے تحر یک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے ۔عوام سے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کر یں گے۔وہ گورنر ہاﺅس لاہور میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے پاک شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد چھوڑ کر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے فیصلے کی حمایت کر یں ورنہ ہارس ٹر یڈ نگ کی بیماری سے نجات حاصل کر نا ممکن نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہارس ٹر یڈ نگ بھی بدترین کر پشن ہے جس کو ختم کر کے جمہوریت کو کر پشن سے پاک کیا جاسکتا ہے۔